حکومت میڈیا صنعت کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، شبلی فراز

Published on August 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

اسلام آباد(یوای پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا صنعت کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی ہے جس میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا صنعت کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا صنعت کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ان مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اشہارات کے واجبات کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے اوراس مد میں 74 کروڑ روپے ادا ہو چکے ہیں۔ملاقات کے دوران اے پی این ایس ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے واجبات کی ادائیگی سمیت میڈیا انڈسٹر ی کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ بھی کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes