عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

Published on August 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

ریسکیو1122اوکاڑہ کو 5290 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 232 ایمرجنسی کالز ہیں ظفر اقبال
اوکاڑہ (یو این پی) ریسکیو1122 اوکاڑہ نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران232ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے247 افراد کو مدد فراہم کی۔ 45متاثرین کو موقع پر طبی امداد فراہم کی، 199کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 3 افراد موقع پر جان بحق ہو گئے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کو 5290 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 232 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 4628غیر متعلقہ اورمس کالز، 411 معلوماتی اور19 رونگ کالز ہیں۔ 232 ایمرجنسیز میں123روڈ ٹریفک حادثات، 65 میڈیکل، 2آگ لگنے کے واقعات ،13کرائم اور29 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں138 افراد متاثر ہوئے جن میں37 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 101متاثرین کو طبی امداد دےتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 2 واقعات ہوئے جن میں 1 رہایشی علاقہ میں جبکہ دوسرا واقع کمرشل ایریا میں پیش آیا۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 50ملین کی پراپرٹی کو بچایا۔عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 36 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میںمنتقل کیا گیا ۔ عید الاضحی کےلئے ریسکیو1122 اوکاڑہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جن کے تحت 14 ایمبولینسز ، 04 فائر وہیکلز، 01 ریسکیو وہیکل، 05 ریسکیو پوسٹ اور 184 ریسکیورزنے ضلع بھر میںفرائض سرانجام دیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog