سیالکوٹ: سناروں کو چونا لگانے والی حسینہ 420 رنگے ہاتھوں گرفتار

Published on August 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

سیالکوٹ (یواین پی) سیالکوٹ شہر اقبال کے مختلف سناروں کو چونا لگانے کے بعد کینٹ پولیس نے حسینہ 420 کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔سیالکوٹ لاہور کی حمیرا نامی حسینہ 420 کی سیالکوٹ میں نوسر بازیاں سامنے آئی ہیں۔ شہر کے پوش علاقہ کینٹ میں نقلی زیورات سنار کو دکھا کر اصلی زیورات کی چوری کرکے بھاگنے والی حسینہ گرفتار 420گرفتار کر لی گئی ہے۔نوسر باز حسینہ حمیرا کا تعلق لاہور کے علاقہ دھرم پورہ سے ہے، نوسر باز خاتون نے 4 دوکانداروں کو نقلی سونا دکھا کر اصلی سونا چوری کر لیا، چوری ہونے والے سونے کا وزن 5.5تولے بتایا جارہا ہے اور مالییت ساڑھے تین سے پانچ لاکھ بتائی جا رہی ہے۔ملزمہ کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن کی درخواست پر تھانہ کینٹ میں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy