تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم میں شہری حصہ لیں: وزیراعظم عمران خان

Published on August 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتوار سے ہماری تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع ہورہی ہے، ہر شہری اس میں حصہ لے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی، وزراء، وزرائے اعلیٰ اور ٹائیگر فورس سے اس مہم میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کیلئے کہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ایک روز میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، تاہم ہم کوشش کریں گے کہ اس سے بھی زیادہ پودے لگائے جائیں۔یاد رہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کی عالمی سطح پر پذیرائی سامنے آ رہی ہے، عالمی تنظیموں نے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو مثالی قرار دے دیا۔عالمی تنظیموں کا لکھا گیا خط وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کابینہ میں پڑھ کر سنایا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog