ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریاں، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

Published on August 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

کراچی: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیل کے مطابق اس سلسلے میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرکے انھیں صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو کراچی کا دورہ کریں گے اس دوران ان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور ارکان اسمبلی سے بھی ملیں گے۔ انھیں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes