مسلمانان برصغیر نے وطن عزیزپاکستان کی بنیاد ”لا الہ الااللہ“ کے نام سے رکھی
لاہور(یواین پی)مسلمان ایک علیحدہ قوم اور اس کا اپنا ایک مقصد حیات ہے اس کی اپنی تہذیب، تمدن، ثقافت اور کلچر ہے پاکستان کلمے کی بنیاد پر حاصل کر لیا گیاان خیالات کا اظہار معروف رائٹر،ایکٹر و ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر نے یوم پاکستان کے موقع پر یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ مسلمانان برصغیر نے وطن عزیزپاکستان کی بنیاد ”لا الہ الااللہ“ کے نام سے رکھی اس کے سامنے ہندو اور انگریز حکمران سرنگوں ہو ئے دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اسلامی مملکت پاکستان قائم ہو ئی ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پہ فخر ہے ہماری آن ،شان اور پہچان پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستانی فنکار جس ملک میں بھی پرفارم کریگا وہ پاکستان کا نام روشن کرے گا کیونکہ فنکار اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے