ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، قومی ٹیم نے تیاریاں شروع کر دیں

Published on August 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

لاہور: (یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم نے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں پہنچنے اور آرام کے بعد قومی کھلاڑی اِن ایکشن ہو گئے، پہلے روز نیٹ پریکٹس کی، کوچز کی زیرنگرانی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کی گئیں۔خصوصی لیکچر میں کھلاڑیوں کا مورال بڑھایا گیا، قومی شاہین 13 اگست سے شیڈول سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جیت یعنی کم بیک کرنے کے جذبے سے میدان میں اتریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme