پاکستان کا واحد کرکٹر جسے آئی پی ایل میں شامل کرنے کیلئے آواز بلند کر دی گئی

Published on August 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان کا واحد کرکٹر جسے آئی پی ایل میں شامل کرنے کیلئے آواز بلند کر دی گئی، سابق انگلش کرکٹر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں خاص کر بابر اعظم کو ضرور شامل کیا جانا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر اور کمنٹیٹر ناصر حسین کی جانب سے آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی غیر موجودگی کے حوالے سے تبصرہ کیا گیا ہے۔ناصر حسین کا کہنا ہے کہ بھاتی کرکٹ لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے۔ خاص کر بابر اعظم جیسا عالمی معیار کا بلے باز آئی پی ایل جیسی کرکٹ لیگ کا ضرور حصہ ہونا چاہیئے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ کے صرف پہلے ایڈیشن میں پاکستانی کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی دنیا کی سب سے بہترین ٹیم مانی جاتی ہے، تاہم اس کے باوجود پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے گزشتہ 11 سالوں سے کسی پاکستانی کرکٹر نے آئی پی ایل میں شرکت نہیں کی۔اس حوالے سے جب پاکستانی کرکٹرز سے سوال کیا جاتا ہے تو ان کا جواب یہی ہوتا ہے کہ ان کیلئے پیسے سے زیادہ اپنا ملک اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستانی کرکٹرز نے اس حوالے سے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کبھی بھی خود سے آئی پی ایل کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme