متاثرین کو ابتدائی طبی امدادکے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل
اوکاڑا ( یو این پی)حجرہ شاہ مقیم قصور روڈ پر واقع پی ایس او پمپ کے پاس ماں نے اپنے تین بچوں سمیت گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لی ماں ہلاک بچے ہسپتال منتقل اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حجرہ شاہ مقیم اور دیپالپور کی ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیںریسکیو ٹیم نے تمام متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیاہسپتال میں 30 سالہ خاتون جانبحق ہو گئی جانبحق ہونے والے خاتون کی شناخت شکیلہ زوجہ نوید (30 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ حجرہ شاہ مقیم کی رہائشی تھی جبکہ متاثرہ ہونے والے بچوں میں علی حسنین ولد نوید (3 سال), علی حسن ولد نوید (2 سال) اور عامر ولد نوید (1سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تاحال خاتون اور بچوں کے ساتھ زہر خوانی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی