بدبودار آلودہ پانی پینے کے باعث علاقے میں گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی

Published on August 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

نہر کے کنارے قائم غیر قانونی کچرا کنڈیاں صاف کرواکر ختم کی جائیں
حیدرآباد (یواین پی/جنید گوندل) بلدیہ اعلی حیدرآباد اور مقامی چیئر مین کی نا اہلی کے باعث حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں پینے کا پانی فراہم کرنے والی اکرم واہ یوسی ٹو کے مقام پر کچرا کنڈی مین تبدیل ہو گئی تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈویڑن سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں پینے کا پانی فراہم کرنے والی اکرم واہ یوسی ٹو کے مقام پر کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گئی جس کے باعث علاقے میں تعفن پھیل گیا ہے جس کی وجہ شہریوں کو سانس لینے سمیت دیگر مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہیں ہیں جبکہ بدبودار آلودہ پانی پینے کے باعث علاقے میں گیسٹرو کی وبا پھوٹ چکی ہے . یوسی میں کچرے کے انبار لگنے پر چیئر ملک محمد عثمان سے صفائی کے لئے درخواست کی تو چیئرمین فنڈز کی کمی کا رونا روتے نظر آئے اس صورتحال پر اہل علاقہ گھمن آباد سراپا احتجاج ہے انہوں نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ نہر کے کنارے قائم غیر قانونی کچرا کنڈیاں صاف کرواکر ختم کی جائیں تاکہ اہل علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy