سرکاری محکمے عوامی تعاون سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ کے لئے کوشاں ہیں عثمان علی

Published on August 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

برسات کے اس موسم میں اپنے گھروں اور گلی محلوں میں صفائی  پر خصوصی توجہ دیں
اوکاڑہ (یو این پی ) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اور ویکٹر سر ویلینس کے کام کی لگاتار نگرانی اس بات کی غمازی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری محکمے عوامی تعاون سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ کے لئے کوشاں ہیں اوکاڑہ کا ہر شہری انسداد ڈینگی کے لئے اپنا کردار ادا کرے سرکاری محکمے آگاہی اور رہنمائی اور ڈینگی کے لاروا کی افزائش کے مقامات ختم کرنے کے لئے کاروائیاں کر رہے ہیں عوام اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ہر دوسرے دن ہونے والی انسداد ڈینگی میٹنگ کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگاتار نگرانی کی بدولت جہاں انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ میں محکموں کی کار کردگی بہتر ہوئی ہے وہیں پر متعلقہ محکموں کی جانب سے فیلڈ میں ویکٹر سر ویلینس اور لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے سلسلہ میں بہتر نتائج سامنے آئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ برسات کے اس موسم میں اپنے گھروں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں گھروں میں کسی بھی جگہ بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور یہی طرز عمل اپنے گلی، محلوں کے لئے بھی اختیار کریں ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات، و یکٹر سر ویلینس کے لئے ٹیموں کی کار کردگی اور ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز کے قیام اور ان کی فعال صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes