یوٹیلیٹی سٹورز کو 67 روپے رعایتی چینی دینے کا وعدہ پورا کر دیا: جہانگیر ترین

Published on August 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments


اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور چینی کیس میں نامزد جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو 67 روپے رعایتی چینی دینے کا وعدہ پورا کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہے کہ جے ڈی ڈبلیو ملز نے یوٹیلٹی سٹورز کو 67 روپے فی کلو کے رعائیتی نرخ پر 20 ہزار ٹن چینی کی فراہمی مکمل کر لی ہے۔جہانگیر ترنی نے مزید لکھا کہ اس وقت چینی کی ایکس مل قیمت 90 روپے فی کلو ہے،الحمد للّه مجھے خوشی ہے کہ میں نے ٹی وی پروگرام میں عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme