لاہور: (یواین پی) بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم اسلام کوٹ 20، ڈپلو 09، کلوئی 08، دیر 03، بونیر 02 اسلام آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دالبندین، نوکنڈی 46، چلاس 44، دادو، موہنجو داڑو اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔