پولیس نظام میں بہتری کیلئے ضلعی پولیس کام کر رہی ہے ڈی پی او عمر سعید ملک

Published on August 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کی روشنی میں محکمہ پولیس کو جدید خطوط پرکام جاری ہے
ٓاوکاڑہ ( یواین پی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کی روشنی میں محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور جدید طریقہ کار سے تفتیش کرنے سمیت محکمہ پولیس کے نظام میں بہتری لانے کے لیے ضلعی پولیس دن رات کام کر رہی ہے ڈی پی او آفس میں پولیس آئی کے نام سے تعمیر ہونے والا جدیدکنٹرول روم پولیس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ڈی پی او آفس میں مکمل آپریشنل ہونے والے کنٹرول روم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس آئی ہال کی شاندار عمارت کی تکمیل تک تمام کاموں کی خود مانیٹرنگ کی تا کہ اس ہال میں بہتر ی لائی جا سکے ۔ڈی پی اوعمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ اس ہال میں تعینات عملہ کی یونیفارم پر پولیس آئی کا مونو گرام بنا ہو گا پولیس آئی ہال میں تمام نظام مکمل کمپیوٹرائز ڈ ہو گا جہاںپر پی آر او سیکشن سمیت پکار15 ،تھانوں اور حوالاتوں کی سرولینس، پول کام سیکشن، سی آر اےم ایس /اے وی ایل ایس ، کرائم انیلسزاورسٹیزن پورٹل کے نام مختلف سیکشن بنائے گئے ہیں جن کے ذریعے پورے ضلع کی سرگرمیاں مانٹیر کی جا سکیں گی۔ ڈی پی اونے کہا کہ اس جدید ہال بنانے کا مقصد پولیس نظام میں بہتری لا کر ریکارڈ کو محفوظ رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ اس سارے عمل کو پہلے بھی خود اپنی نگرانی میں مکمل کیا ہے آئندہ بھی اس میں مزید بہتری لانے کے لیے کام کیا جائے گا دیگر ترقیاتی منصوبوں میںطیب سعید شہید پولیس لائنز میں عوام کی سہولت کے لیے انٹرنیشنل لیول کا خصوصی ٹریک بنایاگیا اور ڈی پی او آفس میں شہریوں کے لیے ائیر کنڈیشنز ہال کی تعمیر کی گئی تاکہ عام آدمی کو احساس ہوکہ ایک معزز شہری ہونے کے ناطے اس کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا گیا اسی طرح دیپالپور اور رینالہ سرکل میں بھی شہرےوں کی سہولت کے لیے خدمت مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy