لاہور: (یواین پی) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی نجی سکولوں کے نمائندوں سے ملاقات میں پندرہ ستمبر کے بعد پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پانچویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کو بلانے کی اجازت ہوگی۔ تاہم تمام طلبہ کو ایک دن سکول بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے نجی سکولوں کو ایس او پیز بتاتے ہوئے 25 اگست تک بچوں کو سکول بلانے کا پلان مانگ لیا ہے۔ جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جو بچے ایک دن سکول آئیں گے، ان کو دوسرے دن چھٹی ہوگی۔ نرسری سے چوتھی کلاس کے بچوں کو سکول بلانے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔