باماکو:(یواین پی) افریقی ملک مالی میں بغاوت، فوجی اہلکاروں نے صدر اور وزیر اعظم کو حراست میں لیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق مالی میں مبینہ فوجی بغاوت جاری ہے، فوج کے باغی دھڑے نے ملٹری رہنماؤں سمیت سول لیڈرز کو حراست میں لے لیا ہے۔ملٹری کی بڑی تعداد دارالحکومت باماکو میں موجود ہے، وزیر اعظم ہاؤس کےقریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔فرانس، امریکا اور افریقی ممالک کی تنظیموں نے بغاوت کی کوشش کی مذمت کی اور فوج سے فوری طور پر بیرکس میں واپس لوٹنے کا مطالبہ کیا۔