کراچی(یواین پی) ترکی کے ڈرامے دیریلیش ارطغرل سے پاکستان بھر میں مقبول ہوجانے والے انجین التان دوزیتان نے 3 پاکستانی بچوں کی خواہش کو پورا کردیا۔یہ تینوں بچے شدید بیمار تھے اور وہ ترک اداکار سے ملنے کی خواہش رکھتے تھے جسے میک اے وش پاکستان نے انجین التان کی مدد سے پورا کیا اس حوالے سے پہلے افواہیں تھیں کہ انجین التان ان بچوں سے ملاقات کے لیے پاکستان آرہے ہیں، مگر یہ ملاقات فیس بک لائیو ویڈیو میں ہوئی۔کراچی میں ہونے والی تقریب کی میزبانی عائشہ عمر نے کی جبکہ ہمایوں سعید سمیت متعدد معروف افراد بھی شریک تھے جبکہ ترک اداکار نے لائیو ویڈیو پر ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ان بچوں نے ارطغرل ڈرامے جیسے ملبوسات کو زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ان کی جانب سے انجین التان کو تلوار کا تحفہ بھی دیا گیا، جو ترک قونصل جنرل نے ان کی جانب سے وصول کیا۔