گیپی گریوال کے ساتھ انڈین فلم کی عکسبندی میں حصہ لینے کے لئے دوبئی روانہ
لاہور(یواین پی) اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر،مصنف،اداکارو ہدایت کار ایم اے ٹھاکرکامیڈین اسٹیج اور ٹی وی کے بعد اب بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونگے گیپی گریوال کے ساتھ انڈین فلم ”یار سردار“کی عکسبندی میں حصہ لینے کے لئے دوبئی روانہ ہوتے وقت ایئر پورٹ پہ یواین پی سے ایک انٹر ویو کے دوران ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے بتایا کہ میں نے مارچ میں گیپی گریوال کی فلم ”یار سردار“ کی عکس بندی میں حصہ لینے کیلئے دوبئی جانا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پراوازیں بند ہو گئی تھیں اس لئے نہ جا سکافلم کی شوٹ یو اے ای،یوکے اور باکو آزربائی جان میں ہوگی مجھے انڈین فلم میں ایک اہم رول کے لئے منتخب کیا گیا جو نئی فلم بننے جا رہی ہے یہ انڈین پنجاب اور پاکستانی پنجاب کے کلچر کی مکمل عکاسی کرے گی۔