شراب لائسنس کیس؛ وزیراعلیٰ پنجاب نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام

Published on August 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

لاہور(یواین پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارشراب لائسنس کیس میں نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔میڈیاکے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار شراب لائسنس کیس میں نیب کو اپنے جوابات سے مطمئن نہیں کرسکے، اور نیب کی جانب سے وزیر اعلی عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کئے جانے کا امکان ہے۔نیب نے وزیراعلی عثمان بزدار کو 12 اگست کو طلب کیا تھا اور وہ نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے، وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 18 اگست کو 4 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا گیا، اور انہوں نے نیب سے جواب جمع کرانے کے لئے چار ہفتوں کی مہلت مانگی تھی، تاہم نیب نے انہیں صرف ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes