ممبئی(یواین پی )بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے شارپ شوٹرکو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کے ایک شارپ شوٹر نے انکشاف کیاکہ اس نے سلمان خان کے باندرا کی رہائش گاہ کے قریب بھارتی اداکار کو قتل کرنے کے مقصد سے ایک گھر کرائے پر حاصل کیا اور دو دن تک اس علاقے میں گشت کرتا رہا۔ اس نے یہ کام بشنوئی اور سمپت نہرہ کے کہنے پر کیا تاہم وہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ کام نہ کر سکے۔پولیس کے مطابق ملزم سمپت نہرا 2018میں سلمان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی میں گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر سنپت نہرا اداکار کو لارینس بشنوئی کے کہنے پر قتل کرنا چاہتے تھے، کیوں کہ لارینس سلمان خان کو جنوری میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکاتھا۔ایف ایس سی کے طالبِ علم نے غصے میں اپنے تایا کو قتل کردیا، جرم کی انتہائی دردناک داستان حیدرآباد سے گرفتار کیے گیے سنپت نہرا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2 ماہ تک سلمان خان کے گھر کی ریکی کرنے سمیت ان کے آنے جانے اور گھر کی سیکیورٹی سے متعلق بھی معلومات حاصل کرلی تھی۔ملزم نے سلمان خان کو عین اس وقت قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا، جب اداکار جیل سے رہائی کے بعد ممبئی میں اپنے گھر کی بالکونی سے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے تاہم ملزمان اپنے مقصد میں ناکام رہے۔