انسداد ڈینگی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عثمان علی

Published on August 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

انسداد ڈینگی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیںڈپٹی کمشنراوکاڑہ عثمان علی
کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہو ،بارش کے بعد جتنی جلدی ہو سکے پانی کے نکاس کو ممکن بنایا جائے اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے بنیادی نقطہ یہ ہے کہ صفائی ستھرائی اور جگہ کو خشک رکھا جائے کسی جگہ پانی نہ کھڑا ہو بارش کے بعد جتنی جلدی ہو سکے پانی کے نکاس کو ممکن بنایا جائے اور اس سلسلہ میں ہر سرکاری محکمہ خصوصاََمیونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ادارے فیلڈ میں سر گرم عمل رہیں اور جب تک سو فیصد بارش کے پانی کا نکاس مکمل نہ ہو جائے شفٹوں میں کام کو جاری رکھا جائے انسداد ڈینگی کے لئے ضلع کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر موثر نگرانی کے لئے بھی اعلی سطح پر کمیٹیاں کام کر رہی ہیں سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ ہر شہری اس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملد رآمد کو یقینی بنائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں اے ڈی سی فنانس عزوبہ عظیم ،اے ڈی سی جی سردار ریاض سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سر براہان نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقداما ت کے سلسلہ میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جو لوگ بہتر ین کار کردگی کا مظاہرہ کریں انہیں سر ٹیفیکٹ اور تعریفی اسناد دی جائیں گی لیکن غیر ذمہ داری ،غیر سنجیدگی اور فرائض میں غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سر ویلینس کے لئے کام کرنے والی ٹیموں کی کار کردگی کے سراہتے ہوئے کہا کہ ویکٹر سر ویلینس کا کام کرنے والے افراد کی چھٹی یا بیماری کی صورت میں متعلقہ محکمہ کا سر براہ اس کا فوراََ متبادل دے گا اور یہ کام سو فیصد مکمل ہونا چاہیے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy