ملک میں تقریباً 4 ماہ بعد زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد 12 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی

Published on August 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 630 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد ملک بھر میں اس وائرس کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 25ہزار 613 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 167، پنجاب میں 7 ہزار 271، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 310، اسلام آباد میں 3 ہزار 895، بلوچستان میں 468، گلگت بلتستان میں 290، آزاد کشمیر میں 212 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 579 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لئے مختص شدہ ایک ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 141 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 11 ہزار 790 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 588 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 223، بلوچستان میں 12 ہزار 424، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 604، اسلام آباد میں 15 ہزار 453، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 545، پنجاب میں 95 ہزار 958 اور سندھ میں ایک لاکھ 27 ہزار 381 مریض ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes