اسلام آباد(یواین پی ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے بعد اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی جس میں ن لیگ اورپیپلز پارٹی شریک ہو گی وطن کور پشاورمیں اے این پی کے دیرینہ کارکن سعید خان کی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ امیر جمعمیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ میری ملاقات ہوئی ہے اور ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میر حاصل بزنجو کی موت کی وجہ سے اے پی سی کو محرم کے بعد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کے ساتھ ایک پیج پر ہونا چاہیئے دو سالوں میں 11 ہزار ارب کے قرضے لیے ہیں ملک کو آئی ایم ایف کےساتھ گروی کر رکھا ہے مہنگائی کی شرح اٹھارہ فیصد پر پہنچ گئی ہے۔آفتاب شیر پاؤ کا مزید کہنا تھا کہ اج پشاور میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو ہوگئی آٹا کی قلت بھی اور 20کلو کا تھیلا 1300روپے تک پہنچ گیا۔ عمران خان کے وعدے صرف کنٹینر تک تھے۔