ڈی ایس پی فہیم فاروقی اور ایس ایچ او نیاز پنہور کے درمیان تنازعہ،ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات

Published on August 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments


حیدرآباد ( یو این پی )آئی جی سندھ نے حیدرآباد پولیس کے افسران کو منظم جرائم کی سرپرستی کرنے جرائم پیشہ عناصر سے گھل مل جانے اور حیدرآباد ضلع سے سزا کے طور پر تبادلے کے بعد دوبارہ تقرر کروانے والے ڈی ایس پی فہیم فاروقی, سی آئی اے انچارج منیر عباسی, ڈی آئی بی انچارج جنید عباسی, ایس ایچ او پھلیلی نیاز پنہور اور ایس ایچ او جاوید جلبانی کے خلاف مزکورہ الزامات کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی جاوید اکبر ریاض اور ایس ایس پی ساؤتھ کراچی شیرا نذیر پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بناتے ہوئے 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ مزکورہ بالا حیدرآباد کے افسران کا فوری طور پر سی پی او کراچی تبادلہ کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ ڈی ایس پی فہیم فاروقی اور ایس ایچ او نیاز پنہور کے درمیان تنازعے میں دونوں افسران نے ایک دوسرے پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کئے تھے جبکہ سی آئی اے انچارج منیر عباسی پر نواب شاہ رینج سے ڈرائی فروٹ کا بھرا ٹرالر تحویل میں لیکر حیدرآباد لا کر اسکا مال مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog