دیپالپور ، خاتون وکیل کے اغواء اور بازیابی پر آئی جی پنجاب کا نوٹس

Published on August 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)۔دیپالپور میں خاتون وکیل کے اغواء اور بازیابی پر آئی جی پنجاب کا نوٹس ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک خاتون وکیل کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نسرین ارشاد ایڈوکیٹ کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا مغویہ کو ملزمان تھانہ صدر میلسی کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگٸے تھےآئی جی کے حکم پر ڈی پی اوکاڑہ خاتون کی عیادت کے لٸے ہسپتال پہنچ گٸے ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاٸے گا۔ کیس کی تفتیش کے لٸے اعلی افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے گٸی۔ تحقیقات میں تمام وساٸل بروے کار لاٸے جا رہے ہیں ۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes