اسلام آباد /کوئٹہ(یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء مرحوم سینیٹر میر حاصل بزنجو کی نشست خالی قرار دیدی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار نے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات بارے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جس پر الیکشن کمیشن نے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی نشست کو خالی قرار دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی خالی نشست پر 30 دن کے اندر الیکشن کرانے ہوتے ہیں، بلوچستان کی خالی نشست پر 30دن کے اندر الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس اکثریت ہونے کی وجہ سے اس کی سینیٹ نشستوں میں اضافے کا امکان ہے۔