اسلام آباد(یواین پی) وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے مطابق درآمدی گندم کا پہلا جہاز آج کراچی پورٹ پہنچ جائے گا، آٹا 7 روپے تک فی کلو سستا ہونے کی توقع ہے.وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے حکام کے مطابق نجی شعبے کے ذریعے پہلے بحری جہاز کے ذریعے 60 ہزار 804 میٹرک ٹن گندم پہنچ رہی ہے. درآمدی گندم کی انسپیکشن 26 اگست کو کی جائے گی درآمدی گندم کا دوسرا جہاز 65 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کے 28 اگست کو کراچی پہنچے گا حکام کے مطابق درآمدی گندم پورٹ پر 43 روپے فی کلو میں پڑے گی درآمدی گندم کی پہلی دو شپمنٹس فلور ملز کو فروحت ہو چکی ہیں.