کراچی(یواین پی) شہر میں اگست کے مہینے میں ہونے والی سابقہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، حالیہ مون سون سسٹم کے تحت سابقہ 89سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔فیصل بیس پر رواں سال اگست میں 345 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے، فیصل بیس کا سابقہ ریکارڈ 298.4 ملی میٹر ہے، مسرور بیس کا ریکارڈ 272 ملی میٹر ہے، ایئرپورٹ پرموجود آبزرویٹری کا سابقہ ریکارڈ 262.5 ملی میٹر ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 1931 کے بعد اگست 2020ء میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی۔یاد رہے کہ اگست کے مہینے میں ہونے والا بارش کا تیسرا سپیل ہے جہاں اس سے قبل بھی دو مرتبہ شہر میں موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آ گئے تھے۔ گزشتہ روز 24 اگست کو بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش میں مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اس سے قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کے پانچویں سپیل کا آغاز 21 اگست کو ہوا تھا جس کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں 7 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔