منی لانڈرنگ ریفرنس، سلمان شہباز کی گرفتاری کا حکم

Published on August 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments


لاہور(یواین پی) منی لانڈرنگ ریفرنس میں عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزدے سلمان شہباز کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران عدلیہ نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ نصرت شہباز کا کیا معاملہ ہے؟کیا گرفتاری کا حکم جاری ہوا تھا؟جس پر پراسیکیوٹر نیب نے بتا یا کہ شہباز شریف کی اہلیہ کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے تاہم نصرت شہباز کو والدین سے کوئی جائیداد نہیں ملی جبکہ ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں،شہباز شریف کے اثاثوں میں بھی زیر اعلیٰ بننے کے بعد اثاثوں اضافہ ہوا۔بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران کرپشن کے الزامات پر شہباز شریف عدالت میں بول پڑے اور کہا کہ میں نے اپنے دور میں کروڑوں روپے بچائے کبھی ملکی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا بلکہ کروڑوں کی سرمایہ کاری لے کر آیاقسم کھاتا ہوں کہ کبھی عوام کے پیسے کو نقصان نہیں پہنچایا جس پر جج نے کہا کہ قانون کے مطابق الزامات کا جائزہ لیا جائے گا اگر آپ بے گناہ ہوئے تو آپ کو باعزت بری کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب حکام نے شہباز شریف حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت سمیت دیگر کے خلاف نریفرنس دائر کیا تھا ۔ نیب حکام کی جانب سے ریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمن جج کی عدالت میں دائر کیا گیا۔ریفرنس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز ، نصرت شہباز سمیت سولہ افراد کو نامزد کیا گیا۔شہباز شریف سمیت 16 نملزمان کے خلاف ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے۔کیس میں چار ملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں جن میں شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف فیملی نے ملازمین اور قریبی دوستوں کی مدد سے اربوں کی منی لانڈرنگ کی اور کالا دھن سفید کیا۔ اسی پیسے سے پاکستان میں جائیدادیں بنائی گئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog