سرینگر(یواین پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض اور ظالم بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ میڈیا کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری رکھا ہوا، تازہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائی وادی کے ضلع شوپیاں میں ہوئی جہاں پر قابض بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔میڈیاکے مطابق قابض بھارتی فوج نے نوجوانوں کو شوپیاں کے علاقے کیلورڑا میں آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا، اس دوران قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔دوسری طرف قابض بھارتی فوج نے علاقے میں آپریشن کے دوران انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی اور گشت بڑھاتے ہوئے کرفیو کا سماں پیدا کر دیا۔