لاہور (یواین پی) معروف گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ کی تصاویر کے بعد بینک اکاؤنٹ بھی ہیک ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے رابی پیرزادہ کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا ہے۔اس حوالے سے گلوکارہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مری میں جب انہوں نے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کیا تو پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ میں بیلنس صفر ہے۔جب انہوں نے بینک انتظامیہ سے فون کر کے پوچھا تو بتایا گیا کہ ان کے کارڈ سے لاہور میں کسی نے پیسے نکال لیے ہیں۔رابی پیرزادی نے اپنے مداحوں سے کہا کہ معروف نجی بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی۔اگر آپ کا اکاؤنٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ان معروف بینکوں پر بھی بھروسہ نہیں کر سکتے تو ہمیں کرنا چاہئیے۔رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ سے 54 ہزار روپے نکال لیے گئے ہیں ،یہ انتی رقم، ہے کہ میں 16 خاندانوں کی مدد کر سکتی تھی۔