اوکاڑا ( یو این پی ) ڈی پی او عمر سعید ملک یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی چیک کرنے کے لئے مرکزی جلوس میں پہنچے اس موقع پر انہو ں نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہے اور اس سلسلہ میں کوئی آندھی یا طوفان ہمیں اپنے فرائض سے غافل نہیں کرسکتااس موقع پر انہوں نے سخت بارش اور گندے پانی میں الرٹ اور مستعد کھڑے رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے والے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کو شاباش دی