پی سی بی کا پی ایس ایل کے بقیہ میچز نومبر میں کرانے کا اعلان

Published on September 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نےایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ کووڈ19 کے سبب ایونٹ کے بقیہ میچز 17 مارچ کو ملتوی کر دئیے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ چودہ نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلمنٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ اس کے اگلے روز ایلمنٹر ٹو جبکہ فائنل 17 نومبر بروز منگل کو ہو گا۔ایونٹ کے بقیہ میچوں کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں – ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی- کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔ایونٹ کے بقیہ چاروں میچز کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کھیلے جائیں جہاں تمام کھلاڑی، میچ آفیشلز اور متعلقہ اسٹاف بائیو سیکیور ماحول میں رہے گا۔فی الحال چاروں میچز بند دروازوں میں کھیلے جانے کا پلان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes