منشیات کے تاجروں کو موقع پر اڑادو،جو ہوگا میں دیکھ لوں گا،فلپائنی صدر

Published on September 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

منیلا (یواین پی) فلپائن کے صدر رودریگو دوٹیرٹے نے امور کسٹم کے سربراہ سے کہا ہے کہ وہ منشیات کیتاجروں کو موقع پر ہی گولی ماردیں اور میں یہ وعدہ کرتاہوں کہ قانون ان کے ہاتھ نہیں روکے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر رودریگو دوٹیرٹے نے کسٹم حکام سے کہاکہ وہ منشیات کے تاجروں کو مارنے کا اختیار رکھتے ہیں۔فلپائنی صدر نے کورونا وبا سے متعلق کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میں کسٹم ادارے کے کمشنر رے لیوناردو کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔صدر نے کہا کہ ملک میں منشیات کا کثیر حصہ کسٹم کے راستے پھیلتا ہے لہذا میں نے امور کسٹم کے سربراہ سے کہا کہ وہ منشیات کے تاجروں کو موقع پر ہی گولی ماردیں اور میں یہ وعدہ کرتاہوں کہ قانون ان کے ہاتھ نہیں روکے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes