اوکاڑہ (یواین پی) حجرہ روڈ پر مسافر بس تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی، خواتین اور مردوں سمیت 9 افراد زخمی۔ریسکیو 1122کے مطابق برج الیاس خاں دیپالپور حجرہ روڈ پر بس تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں بس میں سوار 5 مرد اور 4 خواتین مسافر زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی دو ایمبولینسز اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں جاری کر دیں۔ریسکیو ٹیم نے 6 زخمی متاثرین کو موقع پر ہی طبی مدد فراہم کی جن میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل تھے جبکہ 3 زخمی متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا جن میں 2 مرد اور 1 خاتون شامل تھے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیاتھا۔