ڈینگی کے خاتمہ کے لئے عوامی سطح پر تعاون ضروری ہے ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on September 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments


اوکاڑہ(یو این پی) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے سرکاری محکموں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جا رہے ہیں جو قابل ستائش ہیں ۔ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے عوامی سطح پر تعاون خصوصاََتاجروں کو اس قومی مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہے مرکزی انجمن تاجران انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ میں محکمہ صحت اور تاجر برادری مشترکہ ایکشن پلان کے سلسلہ میں تعاون کرے تاکہ ہم اپنے ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھ سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ ضلع میں ہاٹس سپاٹس کا ملنا محکمہ صحت کی کار کردگی ہے تاہم ان پر گہری نظر رکھی جائے اور انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ میں سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران اور عام لوگوں کو رضار کاروں کی تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے ۔ انہوں نے ڈسٹر کٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے کاروباری مراکز پر انسداد ڈینگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مشتمل بینرز اور پوسٹرز آویزاں کرائیں ۔ انہوں نے ڈسٹر کٹ کمپلیکس میں واقع سرکاری دفاتر کے انچارج صاحبان سمیت ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زیر انتظام دفاتر کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے کئے گئے کام کو بھی چیک کریں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy