لاہور(یواین پی) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتہائی چھوٹے رول کی وجہ سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہے جو تاحال قانونی مسائل کی وجہ سے ریلیز نہیں ہوپائی، اس فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی بھی موجود ہے جبکہ حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک بھی اس فلم میں نظر آرہے ہیں۔اداکارہ زارا نور عباس کے مطابق انہیں اس فلم میں ماہرہ اور حمائمہ کے مقابلے میں انتہائی سیکنڈری قسم کا رول آفر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اس فلم میں کام نہیں کیا۔نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق زارا نور عباس سمجھتی ہیں کہ کسی بھی اداکار کو ایسا کوئی بھی کردار ادا نہیں کرنا چاہئے جس میں آپ دکھائی ہی نہ دیں اور نہ ہی اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے زیادہ مواقع ملیں۔