سعودی حکومت نے اقامے اور ویزے کی مدت میں مفت توسیع کردی

Published on September 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ممالک پھنسے ہوئے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں میں مفت توسیع کردی۔سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ یکم سے 31 اگست کے دوران بیرون ملک موجود جن تارکین وطن کے اقامے ختم ہورہے ہیں ان کی مدت میں ایک ماہ کی مفت توسیع کی جارہی ہے۔ یہ سہولت صرف خروج و وعودہ ویزے پر تجارتی پیشہ ہولڈرز کو دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایسے غیرملکی جو خروج وعودہ ویزے پر مملکت سے باہر گئے ہوئے ہیں اور ان کے اقامے موثر ہیں ان کے خروج وعودہ میں توسیع 30 ستمبر تک مفت ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog