کراچی: (یواین پی)اداکارہ امیر گیلانی کا کہنا ہے کہ ڈراما ’ثبات‘ میں حسن کا کردار میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا اس لئے اس کردار کو نبھانے کے لئے خون پسینہ ایک کردیا تھا۔نجی چینل پر ان دنوں نشر ہونے والا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ ثبات ‘ میں حسن کا مرکزی کردار ادا کرنے والے امیر گیلانی نے کردار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں پیشے کے اعتبار سے وکیل ہوں اور ان دنوں پریکٹس کر رہا ہوں لیکن جہاں تک اداکاری کی بات ہے تو میں بچپن سے ہی اداکاری کے حوالے سے بہت پرجوش تھا کیوں کہ مجھے اسکرین پر اداکاروں کو دیکھ کر بہت اچھا لگتا تھا اور میں سوچتا تھا کہ مجھے بھی ٹیلی ویژن پر آنا ہے۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں ایک پراجیکٹ کر رہا تھا وہاں میری ڈرامہ ثبات کے ہدایتکار شہزاد کشمیری سے تفصیلی ملاقات ہوئی، اُس دوران انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ ثبات کے نام سے ایک پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں جس میں انہیں ایک نوجوان نئے چہرے کی ضرورت ہے، تو اس میں کام حاصل کرنے کے لیے سوچنے لگا اسی وقت شہزاد کشمیری نے مجھے وزن کم کرنے کا کہا۔امیر گیلانی نے کہا کہ میں اسی دن سے اپنا وزن کم کرنا شروع ہو گیا شائد اس وجہ سے کہ یہ پروجیکٹ مجھے مل جائے۔ پھر ایک دن مجھے کال موصول ملی، جس کے بعد میرا آڈیشن ہوا جس میں کامیابی بھی ہو گیا تھا لیکن اس کے باوجود مجھے بتا دیا گیا تھا کہ اگر شوٹنگ کے دوران میں کام اچھا نہ لگا پروجیکٹ سے باہر کر دیا جائے گا۔حسن گیلانی نے بتایا کہ میرا اداکاری میں زیادہ تجربہ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود سینیئر اداکاروں کے ساتھ پروجیکٹ کرنا میرے لئے مشکل ترین اورایک چیلنج تھا اور اسی وجہ سے میں نے حسن کا کردار نبھانے کے لئے خون و پسینہ ایک کردیا۔امیر گیلانی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ماورا حسین حقیقی طور پر بھی میری کلاس فیلو رہ چکی ہیں، ہم دونوں نے ایک ساتھ ایل ایل بی مکمل کیا ہے لیکن ہماری اس وقت زیادہ بات نہیں ہوتی تھی لیکن وہ کبھی بھی اداکارہ ہونے کا رعب نہیں جھاڑتی تھیں۔ بس آتی تھیں، پڑھتی رہتی تھیں اور سب سے زیادہ مارکس لیتی تھیں۔ میرے لئے ایسی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا بہترین تجربہ تھا۔