رأس الخیمہ ،انٹرنیشنل اوورسیز پاکستانی فورم کے اجلاس کا انعقاد

Published on September 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) اجلاس میں فورم کے صدر  عبدالرزاق کنیال،جنرل سیکرٹری  سید شاہ فیصل، نائب صدر مناظزعلیرانجھا،کوآرڈینیٹر انجینئر عمران گوندل، اور چودھری مبشر  ڈاہر نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا اس اجلاس میں فورم کی تاسیسی ضرورت اور اغراض و مقاصد پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔حاضرین نے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو وطن عزیز اور دیار غیر میں لاحق مشکلات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔اور ان مشکلات کے سدباب کے لیے ہر قسم کے قانونی اخلاقی معاشی اور معاشرتی خطوط پر فل فور پیش رفت کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے کا اعلان کیا۔شرکاء نے روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک موثر انداز میں  پہنچانے اور حکومتی اداروں میں اوورسیز کے ساتھ  اپنائے جانے والے تفریقی رویے میں عملی تبدیلی پر بھرپور زور دیا ۔اجلاس کے آخر میں متحدہ عرب امارات کی ریاست رأس الخیمہ کے تنظیمی ذمہ داران کا اعلان کیا گیا۔ سید قلب عباس شاہ صدر ، عبدالقدوس چیمہ جنرل سیکرٹری ،شفقت عباس نائب صدر اور انجینئر عرفان احمد کو میڈیا کوآرڈینیٹر  منتخب کیا گیا۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog