مطالبات کی منظوری تک شہروں اورپنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج جاری رہے گا مقررین
اوکاڑہ (یو این پی)آل گورنمنٹ ایمپلائز الائنس کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی ڈی ای او ایجوکیشن آفس ایلیمنٹری زنانہ سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سینکڑوں اساتذہ،کلرکس،کلاس فور،اور لیب اٹینڈنٹ نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے شرکا نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا قائدین گرینڈ ایمپلائز الائنس مہر مختیار،شفقت رسول سندھو،غلام فرید تبسم ارشد کیفی سہیل خان لودھی سمیت دیگر نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام جائز مطالبات ہیں حکومت ملازمین کے ساتھ ظالمانہ حربے استعمال کر رہی ہے موجودہ مہنگائی کی شرح کے لحاظ تنخواہوں سمیت دیگر مراعات میں دو سو فیصد اضافہ کیا جائے ختم کی گئی پوسٹوں کی بحالی،تین درجاتی ٹائم سکیل پروموشن پر اطلاق،پے سکیل ریوائز کرنے،ٹائم سکیل پروموشن کی بحالی،کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ اور مستقل بنیادوں پر بھرتی،پروموشن میں تاخیری حربوں کا خاتمہ ودیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے اور عدم دادرسی پر ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔