موٹروے پر بچوں کے سامنے خاتون سے زیادتی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا

Published on September 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

لاہور (یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر حالت میں انصاف ملے گا ،کیس میں قانون کے مطابق انصاف ہوتا نظر آئے گا۔میڈیا کے مطابق گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی۔ دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے رشتے دار کو بھی فون کیا لیکن رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا،خاتون نے رشتے داروں کے مشورے پر موٹروے پولیس کو فون کیا تو آگے سے جواب ملا یہ علاقہ بیٹ میں نہیں آتا، کافی دیر انتظار کے باوجود موٹر وے پولیس نہیں پہنچی۔ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد ، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog