راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائب وزیراعظم ازبکستان نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیراعظم سردار عمرزا کوف نے جی ایچ کیو کادورہ کیا،اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائب وزیراعظم ازبکستان نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا،ملاقات میں دونوں جانب سے وسیع ترعلاقائی روابط اور بہترسلامتی کے امور پر اتفاق کیاگیا ۔