ایس ایس پی نثار احمد چنہ کے بہنوئی اور بھانجھے کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

Published on September 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)پولیس کی کامیاب کاروائی ایس ایس پی نثار احمد چنہ کے بہنوئی اور بھانجھے کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل نوشہرو فیروز شہر میں شعبان علی چنہ اور اور اس کے نوجوان بیٹے بابر علی چنہ کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر نوشہرو فیروز پولیس نے جیو فینسنگ اور جدید آلات کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کو عمل میں لایا گیا اب تک تین ملزمان جس میں مرکزی ملزم محمد سچل عرف انور بھیو، کامران سولنگی اور اسد جاگیرانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم پولیس جلد از جلد ان تمام ملزمان کو گرفتار کر لے جو اس ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب ہیں گرفتار ملزمان پر نوشہروفیروز تھانے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme