اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ موٹروے پر زیادتی کی شکار ہونے والی خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور نے غیر ضروری بیان دیا لیکن یہ غیر قانونی نہیں ہے۔نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی سی پی او لاہور کے اس بیان پر کیا قانونی ایکشن لیا جائے۔اسد عمر نے لاہور پولیس چیف کے بیان پر ردِ عمل میں کہا کہ میں خود بھی اس بیان سے اتفاق نہیں کرتا۔