ملکی معاشی ترقی کا راز شعبہ زراعت کی بہتری میں مضمر ہے منظور احمد خاں وٹو

Published on September 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

پاکستان میں 73سال بعد بھی زرعی ادوویات ساز کوئی کارخانہ نہیں بن سکا
اوکاڑہ (یواین پی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کا راز شعبہ زراعت کی بہتری میں مضمر ہے حکومت کو فوری طور پر زراعت کی بہتری کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کسان بورڈ پاکستان ہی ملک بھرکے کسانوں کی واحد منظم نمائندہ جماعت ہے جس کی پیشہ وارانہ سرگرمیاں زراعت کی بہتری اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سود مند ثابت ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان چوہدری شوکت علی چدھڑ کی سربراہی میں ملنے والے کسان بورڈ پاکستان کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں بطور وزیر اعلیٰ پنجاب چین کا دورہ کرکے صوبہ جیانگ سو اور پنجاب کو جڑواں صوبہ قرار دلوایا اور زراعت کی بہتری کے لئے معاہدے کئے مگر بعد ازاں کسی حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی پاکستان میں 73سال بعد بھی زرعی ادوویات ساز کوئی کارخانہ نہیں بن سکا جو حکومتوں کی عدم توجہ کی مثال ہے حکومت کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے دوسری جانب صدر کسان بورڈ پاکستان چوہدری شوکت چدھڑ کا کہنا تھا کہ کسان بورڈ پاکستان کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام صوبوں میں ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے شوگر کین اور واپڈا ریسپونس فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے کسانوں کی بہتری کے لئے زرعی پالیسی بنائی جا رہی ہے جس کے لئے سینئر سیاستدانوں بیور،وکریٹس اور زراعت کے ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جس کو نافذ کرانے کے حوالے سے کسان بورڈ پاکستان ہر ممکن اقدامات کرے گا اس موقع پر انکے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مظہر عباس چوہدری ، ضلعی صدر چوہدری محمد عرفان بھنڈاری ، سیکرٹری جنرل میاں جلیل احمد جوئیہ ، تحصیل صدر دیپالپور میاں جنید مرتضیٰ جوئیہ ، سینئر نائب صدر سید نوید اقبال شاہ اور معروف سماجی شخصیت صدر حجرہ شاہ مقیم زون سردار حق نواز ڈوگر بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes