لاہور(یو این پی)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے بھی سی سی پی او لاہور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انعام غنی نے کہا کہ سی سی پی او کے بیان کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، خاتون کے ساتھ زیادتی والے واقعے سے متعلق ان کا بیان ناقابل قبول ہے۔سی سی پی او لاہور کے غیر ذمے دارانہ بیانات سے عوام، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکن سب غم و غصے میں آگئے۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ سی سی پی او کے بیان کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، گھر کا چوکیدار گھر کے مالک کو نہیں کہہ سکتا کہ تم اپنے سامان کی خود حفاظت کرو۔