واشنگٹن ۔۔۔ امریکی طبی ماہرین کے مطابق پیدل چلنا جسمانی صحت کیلئے مفید ہے، ہفتہ میں کم ازکم 150 منٹ پیدل چلنے کی عادت اختیار کرنی چاہئے، جدید دور میں جہاں لوگ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعہ سفر کرتے ہیں ، پیدل چلنے کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے جو صحت کیلئے غیرمفید ہے، انسانی جسم ایک مشین کی مانند ہے اور اس کی سلامتی کیلئے اس کا متحرک رہنا ضروری ہے ، غیرفعال زندگی گزارنے والے زیادہ تر افراد مختلف طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن یہی وجہ ہے کہ صحت و تندرستی کیلئے ورزش کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ برطانیہ کے ایک فلاحی ادارہ کا کہنا ہے کہ 25 فیصد افراد ایک گھنٹہ سے بھی کم پیدل چلتے ہیں جو صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیدل چلنے اور متوازن ورزش کرنے سے انسان بہت سے بیماریوں سے بچا رہتا ہے۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن کی تحقیقی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ بلڈ شوگر کے خدشات کو کم کرنے کیلئے روزانہ 10 ہزار قدم تک پیدل چلنا اورہلکی پھلکی ورزش کرنا انتہائی مفید ہے۔