اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنرعثمان علی نے ایکسئین بلڈنگ ،سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،ڈویژنل فاریسٹ آفس سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر جاری ایک روزہ انسداد ڈینگی و صفائی مہم کا جائزہ لیا انہوں نے لوکل گورنمنٹ آفس کے لان میں خصوصی صفائی مہم ،انسداد ڈینگی اقدامات کے موقع پر فائیکس کا پودا بھی لگایا انہوں نے دورہ کے دوران افسران کو انفرادی طور پر ہدایات جاری کرتے ہوئے برسات کے ان دنوں میں صفائی ستھرائی اور جگہ کو خشک رکھنے سے نہ صرف ڈینگی مچھر کے لاورہ کے پنپنے کی جگہیں ختم ہوں گی بلکہ ڈینگی مچھر سمیت مکھیوں کا بھی خاتمہ ممکن ہو سکے گا انہوں نے دفاتر میں دستیاب جگہوں پر پھول دار پودے لگانے ،نشیبی جگہوں کو مٹی سے پر کرنے چھتوں اور دفاتر کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی بھی ہدائیت کی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انسداد ڈینگی وصفائی ستھرائی کی مہم کا جو آغاز کیا ہے اس کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے تمام افسران و اہلکاران ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے اقدامات کریں صفائی ستھرائی اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ہر سر کاری محکمہ اپنے دائرہ اختیار میں عوام کو بھی اس مہم میں شامل کرے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی مہم کے لئے جو اہداف مقرر کئے ہیں انہیں ہر صورت میں حاصل کیا جائے تمام محکمے اپنے دفاتر میں صفائی سے پہلے اور صفائی کے بعد کے تصاویری ثبوت فراہم کریں اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گوہر مشتاق ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسلم خاں بلوچ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوش ڈینئیل ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ زوہیب چوہدری نے اولڈ کمپلیکس اوکاڑہ میں صفائی ستھرائی کے لئے کئے جانے والے اقدامات ،شجر کاری دفاتر اور ملحقہ سڑکوں پر پودے لگانے سے متعلق بریفنگ دی ۔بعد ازاں اولڈ کمپلیکس اوکاڑہ میںڈپٹی کمشنر عثمان علی کی قیادت میں انسداد ڈینگی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سرکاری افسران واہلکاران نے بھی شرکت کی۔