کار سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوان گرفتار

Published on September 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)مری ایکسپریس وے پر کار سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔موٹر وے پولیس کے مطابق خاتون نے فون پر شکایت کی تھی کہ گاڑی سوار 5 افراد ان کی گاڑی کا پیچھا کر کے انہیں تنگ کر رہے ہیں جس پر نوجوانوں کو مری ایکسپریس وے پر ظفر موڑ کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور سیالکوٹ موٹر پر گجرپورہ کے قریب دو ملزمان نے ایک خاتون کو گاڑی سے اتار کر جنگل میں لیجا کر بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme